23 جنوری، 2019، 11:40 AM

منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت میں توسیع

منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت میں توسیع

پاکستان میں بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدرآصف زرداری اورفریال تالپورکی ضمانت میں 14 فروری تک توسیع کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدرآصف زرداری اورفریال تالپورکی ضمانت میں 14 فروری تک توسیع کردی۔

کراچی کی بینکنگ کورٹ میں میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اوران کی بہن فریال تالپور پیش ہوئے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ تفتیشی افسر موجود ہے نہ ایف آئی اے کا ریکارڈ موجود ہے،کیس کیسے چلائیں؟ فاضل جج نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ عدالت کیس سننے کو تیار ہے، مگر فائل موجود نہیں البتہ عبوری چالان موجود ہے اور عدالت اسی کی بنیاد پر ضمانت کی درخواست سن سکتی ہے۔

عدالت نے ایف آئی اے کے وکیل سے مکالمے کے دوران کہا کہ فائل ہے تو درخواست ضمانت پر دلائل دے دیں۔

انور مجید کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی اے اب حتمی چالان پیش کرے تاکہ عدالت میں سماعت کی جائے۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر ممتاز الحسن نے اس پر مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے حکم میں صرف معاملہ نیب کو بھیجنے کا کہا گیا ہے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ تھوڑا انتظار کرلیں اور ریکارڈ آنے دیں، آپ کو پورا موقع دیں گے۔

عدالت نے آصف علی زرداری، فریال تالپور، انور مجید اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 6 فروری تک توسیع کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 14 فروری تک کے لیے ملتوی کر دی۔

News ID 1887521

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha